کاروبار اور معیشت

پنجاب کینیڈا گیٹ وے ایکسپو 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

  • وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے ورلڈ ٹریڈ ڈیولپرز انکارپوریٹڈ کے سی ای او رانا محمد تنویر کی ملاقات
شائع June 4, 2026 اپ ڈیٹ June 4, 2026 04:12pm

ورلڈ ٹریڈ ڈیولپرز انکارپوریٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رانا محمد تنویر نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں کینیڈا گیٹ وے ایکسپو اور لائف اسٹائل ایکسپو بزنس اینڈ انوسٹرز کانفرنس 2026 میں پنجاب کی شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں اطراف سے پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ، بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے اور اقتصادی ترقی کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کے مواقع پر بھی غور کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026