کھیل

فیفا ورلڈکپ: مصر کا اسکواڈ فائنل، محمد صلاح کپتان مقرر

  • اسکواڈ میں 18 سالہ نوجوان حمزہ عبدالکریم بھی شامل
شائع اپ ڈیٹ

لیورپول کے مایہ ناز ونگر محمد صلاح فیفا ورلڈ کپ کے لیے مصر کی قیادت کریں گے۔

کوچ حسام حسن نے ہفتے کو بتایا کہ لیورپول کے مایہ ناز ونگر محمد صلاح اگلے ماہ شمالی امریکہ میں ہونے والے 2026ء کے ورلڈ کپ کے لیے مصر کے حتمی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔

اسکواڈ کی لائن اپ میں کوئی خاص حیران کن تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی،تاہم ابھرتے ہوئے اسٹرائیکر حمزہ عبدالکریم کی شمولیت قابل توجہ ہے۔ 18 سالہ نوجوان کھلاڑی مصر کے مایہ ناز کلب الاہلی کی جانب سے لا لیگا چیمپئنز کی ریزرو ٹیم بارسلونا اٹلیٹک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مانچسٹر سٹی کے فارورڈ عمر مرموش، جنہوں نے اس سیزن میں اپنے کلب کے لیے 36 میچوں میں 8 گول اسکور کیے ہیں، ٹورنامنٹ میں مصر کی فارورڈ لائن کی قیادت کریں گے۔

مصر ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو بیلجیم کے خلاف میچ سے کرے گا۔ مصر کو گروپ جی میں رکھا گیا ہے جس میں نیوزی لینڈ اور ایران بھی شامل ہیں۔

مصری ٹیم اپنا آخری فرینڈلی میچ 6 جون کو اوہائیو میں برازیل کے خلاف کھیلے گی۔

اسکواڈ

گول کیپرز: محمد الشناوی، مصطفیٰ شوبیر، المہدی سلیمان ، محمد علاء ۔

ڈیفنڈرز: محمد عبدالمونم (نائس)، محمد ہانی، یاسر ابراہیم ، حسام عبدالمجید، احمد فتوح ، طارق علاء ، رامی ربیعہ ، حمدی فتحی ، کریم حفیظ ۔

مڈفیلڈرز: محمد صلاح ، مروان عطیہ، احمد مصطفیٰ ، محمود حسن ٹریزیگہ، امام عاشور ، مصطفیٰ عبدالرؤف، مہند لاشین، ہیثم حسن ، محمود صابر، ابراہیم عادل ، نبيل عماد ۔

فارورڈز: عمر مرموش، حمزہ عبدالکریم