کھیل

رضوان کی مزاحمت بھی کام نہ آئی، بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف سیریز وائٹ واش کر دی

  • سیریز بچانے کی آخری کوشش ناکام، پاکستان 437 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 358 رنز پر ڈھیر
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کر لی۔ سیریز برابر کرنے کے لیے 437 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم آخری دن کے پہلے ہی سیشن میں 358 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد رضوان کی 94 رنز کی دلیرانہ اور کپتان شان مسعود اور سلمان علی آغا کی 71، 71 رنز کی اننگز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے بائیں ہاتھ کے اسپنر تائج الاسلام نے 120 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی مزاحمت کا خاتمہ کیا۔ اس سے قبل لٹن داس کے 126 اور مشفیق الرحیم کے شاندار 137 رنز نے بنگلہ دیش کو پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد دی تھی۔ پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ چوتھی اننگز میں 360 کے قریب رنز بنانے کے باوجود غلطیوں کی وجہ سے ہمیں نقصان اٹھانا پڑا، ٹیسٹ کرکٹ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی۔