کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.60 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.60 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.61 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی بانڈز کی بڑے پیمانے پر فروخت کی وجہ سے مارکیٹ میں پائے جانے والے خدشات کے باعث پیر کو امریکی ڈالر کی قدر زیادہ تر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم ہو گئی جبکہ جاپانی ین کی کمزوری نے سرمایہ کاروں کو ممکنہ جاپانی مداخلت کے پیشِ نظر چوکنا کر رکھا ہے۔

یورو کی آخری قیمت 1.1609 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) کی قیمت 1.3305 ڈالر رہی، دونوں کی قدر میں 0.1 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی۔

دوسری جانب مارکیٹ کے خطرات سے حساس رہنے والا آسٹریلین ڈالر 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 0.7121 ڈالر پر آگیا جبکہ نیوزی لینڈ ڈالر معمولی تبدیلی کے ساتھ 0.5827 ڈالر پر مستحکم رہا۔