کھیل

جاپانی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان، موری یاسو نے ٹومیاسو کو دوبارہ میدان میں اتار دیا

  • ورلڈ کپ اسکواڈ میں فٹنس کی بحالی کے بعد تومیاسو کی حیران کن واپسی ہوئی ہے
شائع May 15, 2026 اپ ڈیٹ May 15, 2026 02:37pm

جاپان کے ہیڈ کوچ ہاجیمے موریاسو نے ورلڈ کپ کے لیے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں سابق آرسنل ڈیفنڈر تاکیہیرو تومیاسوکی حیران کن واپسی ہوئی ہے۔ انجری کے باعث دو سال سے ٹیم سے باہر رہنے والے تومیاسو اب ایجیکس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مور یاسو کے مطابق میڈیکل اسٹاف نے ان کی فٹنس کی تصدیق کر دی ہے اور وہ 31 مئی کو آئس لینڈ کے خلاف دوستانہ میچ میں اپنی فارم جانچیں گے۔

اسکواڈ میں لیورپول کے مڈ فیلڈر واتارو اینڈو کو بھی شامل کیا گیا ہے، جنہیں کوچ نے ٹیم کا مرکزی ستون قرار دیا ہے۔ 39 سالہ یوٹو ناگاٹومو اپنے پانچویں ورلڈ کپ کے لیے منتخب ہوئے ہیں، تاہم ہیمسٹرنگ انجری کے باعث برائٹن کے اسٹار کاؤرو میتوما جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ موری یاسو نے اسکواڈ کی سلیکشن کو مشکل ترین فیصلہ قرار دیتے ہوئے ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں سے معذرت بھی کی۔ جاپان ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 14 جون کو ڈلاس میں نیدرلینڈز کے خلاف کرے گا۔