کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.66 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی معمولی بہتری سے 278.65 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.66 روپے پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں اسٹیٹ بینک نے بدھ کو بتایا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت تقریباً 1.3 ارب ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ یہ رقم 15 مئی 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ظاہر ہوجائے گی۔

دریں اثناء بدھ کو ڈالر کی قدر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہی کیونکہ امریکی افراطِ زر (مہنگائی) کے زیادہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ٹریژری ییلڈز میں اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کے جذبات متاثر ہوئے جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں نئی غیر یقینی صورتحال کے باعث تیل کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا۔