ڈالر کے مقابلے میں روپے کی پیش قدمی جاری
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.66 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 278.66 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.67 روپے پر بند ہوئی تھی۔
ادھر منگل کے روز امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔
یورو کی قیمتِ خرید آخری بار 1.1775 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ (اسٹرلنگ) 1.3602 ڈالر پر رہا ، یہ دونوں کرنسییں دن بھر مستحکم رہیں۔ ڈالر انڈیکس 97.98 پر ریکارڈ کیا گیا۔
جنگ کے آغاز میں ڈالر کو سیف ہیون کے طور پر فائدہ پہنچا تھا لیکن اس کے بعد سے یہ ان فوائد کا بڑا حصہ کھو چکا ہے۔ امن معاہدے کے غیر یقینی امکانات اور جنگ بندی جو کہ ایک نازک موڑ پر نظر آتی ہے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
دریں اثنا منگل کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ہوا۔