مارکٹس
پہلی سہ ماہی، ووکس ویگن کے منافع میں کمی
- تجزیہ کاروں کو توقع کی تھی کہ منافع بڑی حد تک 2.9 ارب یورو کی سطح پر مستحکم رہے گا
ووکس ویگن نے جمعرات کو سال کے آغاز میں اپنے آپریٹنگ منافع میں 14 فیصد کمی کی اطلاع دی کیونکہ اسے ٹیرف (محصولات) کے دباؤ، جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور چینی برانڈز کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
جرمن آٹو گروپ جس میں ذیلی کمپنیاں پورشے اور آڈی شامل ہیں نے پہلی سہ ماہی میں 2.5 ارب یورو (2.9 ارب ڈالر) کے آپریٹنگ منافع کی اطلاع دی ہے۔
وزی ایبل الفا کے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق تجزیہ کاروں نے توقع کی تھی کہ منافع بڑی حد تک 2.9 ارب یورو کی سطح پر مستحکم رہے گا۔