کاروبار اور معیشت

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو قبل از ٹیکس 11.7 ارب روپے منافع

  • گزشتہ برس اسی مدت کے لیے یہ منافع 17.0 ارب پاکستانی روپے تھا
شائع اپ ڈیٹ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان لمیٹڈ نے مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11.7 ارب روپے بطور قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ گزشتہ برس اسی مدت کے لیے یہ منافع 17.0 ارب پاکستانی روپے تھا۔

بینک کے محاصل میں سالانہ بنیاد پر کمی ہوئی جس کی بنیادی وجہ شرحِ سود میں بھی نمایاں کمی تھی۔ مارجن میں کمی کے باعث آمدنی پر پڑنے والے اثرات کو فنڈز کی لاگت میں کمی نے جزوی طور پر متوازن کیا۔

بینک کے کل اخراجات میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی اور افراط زر کے زیادہ دباؤ کے باوجو ہمارے انفرااسٹرکچر میں مسلسل سرمایہ کاری جاری رہی۔ آپریٹنگ اخراجات کو مؤثر حکمتِ عملی اور خرچ کے بہترین انتظام کے ذریعے قابو میں رکھا گیا۔ مزید برآں محتاط رسک اپروچ اور خراب قرضوں کی مضبوط وصولیوں کے باعث اس مدت کے دوران 0.7 ارب روپے کا خالص ریلیز حاصل ہوا۔

واجبات کے شعبے میں بینک کے کل ڈپازٹس 643.9 ارب روپے رہے جو سال کے آغاز کے مقابلے میں 1 فیصد کم ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ ڈپازٹ آپٹیمائزیشن ہے جس کا عکس کرنٹ اکاؤنٹس کے بہتر تناسب میں نظر آتا ہے اور یہ ب اب کل ڈپازٹ بک کا 61 فیصد ہیں۔

اثاثوں کی جانب خالص ایڈوانسز میں مثبت پیشرفت جاری رہی اور یہ سال کے آغاز سے 44.5 ارب روپے یا 21 فیصد اضافے کے ساتھ بلند سطح پر رہے جس سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی کی عکاسی ہوتی ہے۔ ہم معاشی منظر نامے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسی کے مطابق اپنے پورٹ فولیو کو ترتیب دیں گے۔ بینک اپنے کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مستحکم پوزیشن میں ہے اور ایک منافع بخش، موثر اور پائیدار پورٹ فولیو بنانے کی اپنی حکمت عملی کو جاری رکھے گا۔

بینک اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کررہا ہے تاکہ جدید اور اختراعی حل متعارف کروا کر بینکاری کے لیے صارفین کے تجربے کو بہتر بنایا جاسکے، ہم اپنی اس حکمتِ عملی پر پیش رفت جاری رکھیں گے جس میں سرحد پار منفرد صلاحیتوں کو اعلیٰ درجے کی ویلتھ مینجمنٹ مہارت کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔ کنٹرولز اور طرزِ عمل کے حوالے سے اپنی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے بعد، ہم اپنے خطرات، سرمایہ اور لیکویڈیٹی کو مؤثر انداز میں سنبھالنے کے لیے اچھی طرح تیار ہیں۔

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج، ریحان شیخ نے کہا کہ ہمارے نتائج ہماری بیلنس شیٹ کی مضبوطی، متنوع پورٹ فولیو، صارفین کے ساتھ گہرے تعلقات اور مضبوط کاروباری بنیادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ ایک بینک کے طور پر، ہم اپنے مخصوص شعبوں میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اپنے صارفین کی سرحد پار اور بینکاری کے حوالے سے اعلیٰ معیار کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ میں اپنے حصص یافتگان، صارفین اور کاروباری شراکت داروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری صلاحیتوں پر مسلسل اعتماد اور بھروسا کیا۔

اس مدت کے دوران 20.9 فیصد کے مضبوط ریٹرن آن ایکویٹی اور 19.1فیصد کے کیپٹل ایڈیکویسی ریشو کے ساتھ، بینک مستقبل کی ترقی کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔

بینک اپنے حصص یافتگان کے لیے پائیدار ترقی فراہم کرنے اپنے صارفین کو بہترین معیار کی خدمات اور حل پیش کرنے اور پاکستان کی ترقی کی کہانی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026