مارکٹس

چین کا ایندھن کی برآمدات پر کنٹرول برقرار، مئی کے دوران ترسیل میں معمولی اضافے کا امکان

  • کمبوڈیا، لاؤس، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، مالدیپ اور میانمار جیسے ممالک کو ایندھن موصول ہونے کی توقع ہے
شائع اپ ڈیٹ

تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے مئی کے لیے ہانگ کانگ کے علاوہ دیگر خطوں کو 500,000 میٹرک ٹن ریفائنڈ ایندھن (تیل) برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے جو اپریل کے لیے پیش گوئی کردہ شپمنٹس کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا، لاؤس، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، مالدیپ اور میانمار جیسے ممالک کو ایندھن موصول ہونے کی توقع ہے جبکہ چینی حکومت خود ان کی مقدار اور منزلوں کا تعین کررہی ہے۔

نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور وزارتِ تجارت نے تبصرے کی درخواستوں پر فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔