کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 18 ملین ڈالر اضافہ، مجموعی حجم 15.10 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
- کل قابلِ استعمال زرمبادلہ کے ذخائر 20.63 ارب ڈالر پر برقرار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 17 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 15.10 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
مرکزی بینک نے جمعرات کو بتایا ہے کہ ملک کے مجموعی قابلِ استعمال زرمبادلہ کے ذخائر 20.63 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار ہیں، جن میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود 5.53 ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔
مرکزی بینک نے مزید کہا ہے کہ ”17 اپریل 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 15,097.6 ملین امریکی ڈالر ہو گئے“۔