کاروبار اور معیشت

بینک آف پنجاب اور اسٹیکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • شراکت داری کا مقصد سرحد پار ادائیگیوں کو تیز تر، محفوظ اور شفاف بنانا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بینک آف پنجاب اور اسٹیکس نے ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جو پاکستان میں ترسیلاتِ زر کے منظر نامے کو تبدیل کرنے اور ڈیجیٹل مالیاتی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

صدر و سی ای او بینک آف پنجاب ظفر مسعود اور شریک بانی اسٹیکس منیب علی نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔

اسٹیکس کی ٹیکنالوجی اور بینک آف پنجاب کی بینکاری کی مہارت کو یکجا کرتے ہوئے اس شراکت داری کا مقصد سرحد پار ادائیگیوں کو تیز تر، محفوظ اور شفاف بنانا ہے جس سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے رسائی اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔

اس اقدام کے حصے کے طور پر ہم ترسیلاتِ زر کے لیے اسٹیبل کوائنز کے استعمال کا جائزہ لینے کے لیے ایک پائلٹ ٹرانزیکشن کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ بلاک چین پر مبنی حل کس طرح سرحد پار ادائیگیوں میں رفتار کو بہتر، اخراجات کو کم اور شفافیت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

یہ شراکت داری مالیاتی شمولیت اور جدت طرازی کے لیے ایک مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے جو ایک مضبوط، زیادہ مربوط اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار پاکستان کی تعمیر میں معاون ثابت ہوگی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026