کھیل

پاکستان سپر لیگ 11: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے ہرا دیا

  • 183رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی
شائع April 11, 2026 اپ ڈیٹ April 11, 2026 04:04pm

پاکستان سپر لیگ کے اٹھارہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے ہرا دیا۔ راولپنڈیز کی یہ مسلسل پانچویں ناکامی ہے۔

راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182رنز بنائے۔

رائلی روسو نے42گیندوں پر 53رنز سکور کئے۔ کپتان سعود شکیل نے 42رنز بنائے۔

حسن نواز نے 16گیندوں پر 39رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5چھکے شامل تھے۔

راولپنڈیز کی جانب سے بین سئیرز نے 3 اور محمد عامر نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم 17.3 اوورز میں 121 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سعد مسعود نے 31 اور ڈیرل مچل نے 30 رنز سکور کئے۔ یاسر خان 22 اور عبداللہ فضل 20 رنز بنا سکے۔

سعود شکیل، جہانداد خان اور عثمان طارق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔