کاروبار اور معیشت

ٹورازم ملائیشیا کی پاکستان ٹریول مارٹ میں واپسی

  • کراچی ایکسپو سینٹر میں پی ٹی ایم 2026 کے پہلے روز ملائیشین پویلین کا افتتاح کردیاگیا
شائع اپ ڈیٹ

کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ پاکستان ٹریول مارٹ ( پی ٹی ایم 2026) کے پہلے روز ملائیشین پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان اور قونصل جنرل ہرمین ہاردیناتا احمد نے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ پویلین کا افتتاح کیا۔

یہ شرکت وزٹ ملائیشیا 2026 مہم کا حصہ ہے، جس میں آٹھ ملائیشین سیاحتی تنظیموں کا وفد پاکستانی ٹریول پارٹنرز کے ساتھ کاروباری ملاقاتیں کر رہا ہے۔ نمائش میں تفریحی سفر، حلال ٹورازم اور کاروباری کانفرنسوں جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ملائیشیا کے لیے پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے، جہاں سے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوالالمپور کے لیے ہفتہ وار پروازیں اس رابطے کو مزید بہتر بناتی ہیں۔ کراچی میں تین روزہ نمائش کے بعد ملائیشین وفد 7 اور 8 اپریل کو اسلام آباد میں روڈ شو بھی منعقد کرے گا، تاکہ شراکت داری کے اس عمل کو مزید وسعت دی جا سکے۔