کاروبار اور معیشت

سونے کے نرخ میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 15 ہزار 200 روپے مہنگا

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 152 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع March 25, 2026 اپ ڈیٹ March 25, 2026 02:58pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 152 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 565 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 15 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 31 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 16 ہزار 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 370 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 824 روپے ہوگئی۔