کھیل

سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما رادو کانو بیماری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار

  • میامی اوپن کے مین ڈرا کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گا
شائع March 17, 2026 اپ ڈیٹ March 17, 2026 08:40pm

ڈبلیو ٹی اے نے بتایا ہے کہ سابق یو ایس اوپن چیمپئن ایما رادو کانو بیماری کے باعث میامی اوپن سے دستبردار ہو گئی ہیں۔

برطانوی نمبر ون رادو کانو جنہوں نے گزشتہ سال فلوریڈا میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی کو اس بار دوسرے راؤنڈ میں بائی مل گئی تھی۔

23 سالہ کھلاڑی 2021 میں بطور نوعمر کھلاڑی (ٹیین ایجر) نیویارک میں گرینڈ سلیم جیتنے کے بعد سے فارم اور فٹنس کے مسائل سے دوچار رہی ہیں اور اس دوران انہوں نے کئی کوچز تبدیل کیے ہیں لیکن انہیں خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔

میامی اوپن کے مین ڈرا کا آغاز منگل سے ہو رہا ہے جو 29 مارچ تک جاری رہے گا۔