پاکستان
اسٹیٹ بینک کا زکوٰۃ کٹوتی کیلئے یکم رمضان کو بینک تعطیل کا اعلان
- تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک بھی بند رہیں گے، مرکزی بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم رمضان المبارک 1447 ہجری کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہے گا۔
منگل کو جاری بیان میں مرکزی بینک نے کہا کہ اسی تاریخ کو تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) بھی عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
تاہم اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ بینکوں، ڈی ایف آئیز اور مائیکرو فنانس بینکوں کے ملازمین معمول کے مطابق دفتر حاضر ہوں گے۔ یہ دن عملے کے لیے ایک عام ورکنگ ڈے تصور کیا جائے گا، سوائے اس کے کہ عوام کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہوگا۔
سالانہ بینک چھٹی کی یہ روایت رمضان کے پہلے دن اہل اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی مشق کے عین مطابق برقرار رکھی جاتی ہے۔