پاکستان

پنجاب میں گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی آن لائن نیلامی شروع

  • گاڑیوں کے من پسند نمبر اب گھر بیٹھے آن لائن حاصل کیے جاسکیں گے
شائع February 11, 2026 اپ ڈیٹ February 11, 2026 01:55pm

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے ای اکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے گاڑیوں کے پرکشش (فینسی) نمبروں کی فروری کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ من پسند نمبر حاصل کرنے کے خواہش مند شہری گھر بیٹھے 2 مارچ تک آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے مطابق یہ ای اکشن موبائل ایپلی کیشن اور ویب پورٹل پی آئی ٹی بی نے محکمہ ایکسائز پنجاب کے تعاون سے تیار کیا ہے، تاکہ شہریوں کو شفاف اور سہل طریقے سے اپنی پسند کے نمبر حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔