کھیل

جیسن گلیسپی پی ایس ایل فرنچائزحیدرآباد کے ہیڈ کوچ مقرر

  • آنے والے چیلنجز کے لیے پُرجوش ہوں، سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر
شائع January 29, 2026 اپ ڈیٹ January 29, 2026 01:27pm

پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کیاہے۔

گلیسپی کی تقرری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا جہاں فرنچائز کی ملکیت رکھنے والے ادارے کنگز مین کرکٹ نے اس تقرری کی تصدیق کی۔

فرنچائز نے ایک پوسٹ میں کہا کہ نظریہ واضح، سمت مقرر، ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور گلِسپی کی تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں کنگز مین کرکٹ فیملی میں خوش آمدید کہا۔

فرنچائز نے ایک پوسٹ میں گیلسپی کی تقرری کی تصدیق اور انہیں کنگزمین کرکٹ فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وژن واضح ہے، سمت متعین ہے، ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

اس موقع پر جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ حیدرآباد کی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور آنے والے چیلنجز کے لیے پُرجوش ہیں، وہ کام کے آغاز کے لیے بے حد منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر 2024 میں مختصر مدت کے لیے پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں ۔