کاروبار اور معیشت
ضوابط کی خلاف ورزی پر اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
- ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اعلامیہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے میسرز گلیکسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ/لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے.
مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق لائسنس کی منسوخی کے بعد میسرز گلیکسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اس کے صدر دفتر اور تمام آؤٹ لیٹس اب زرِ مبادلہ سے متعلق کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے کے مجاز نہیں رہے.
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ صارفین کے مفادات کے تحفظ اور فارن ایکسچینج مارکیٹ میں اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ضوابط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026