آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی واپسی
- سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے۔ تمام مقابلے شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
شاداب خان گزشتہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنی کامیاب واپسی (کم بیک) کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے اور وہ ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق کے ہمراہ ایک مضبوط اسپن باؤلنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔
سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان شامل ہیں۔