کھیل

پریمیئر لیگ : آرسنل نے آسٹن وِلا کو ہرادیا

  • لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے آسٹن وِلا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی
شائع January 1, 2026 اپ ڈیٹ January 1, 2026 12:08am

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے آسٹن وِلا اور ایورٹن نے ناٹنگھم فاریسٹ کو ہرادیا۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے آسٹن وِلا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

آرسنل کی جانب سےگیبریل ماگالہائنس، مارٹن زوبی مینڈی، لیانڈرو ٹروسارڈاورگیبریل جیزس نے ایک، ایک گول کیا۔ آسٹن وِلا کی طرف سے واحد گول ’او لیواٹکنز‘ نے کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر آرسنل 45پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ آسٹن وِلا 39پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ایورٹن نے میزبان ناٹنگھم فاریسٹ کو دو گول سے مات دی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے جیمز گارنر اور’تھیئرنو بیری نے ایک، ایک گول کیا۔ ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔