کھیل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا فائنل کل ہوگا
- دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سے ہرایا
انڈر19 ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔
دبئی میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو8 وکٹوں سے ہرایا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بارش کے باعث میچ کو 27،27اوورز تک محدود کیا گیا۔
بنگلہ دیش کی ٹیم 26.3 اوورزمیں 121رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صرف تین بیٹرز ڈبل فگر زتک پہنچ پائے۔
پاکستان نے 122رنز کا ہدف16.3اوورزمیں2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔اوپنر سمیر منہاس 69رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
انہوں نے 2چھکے اور 6چوکے لگائے۔ عثمان خان نے 27رنز سکور کیے۔احمد حسین 11رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔