کاروبار اور معیشت

نومبر میں ریئر انڈیکس 104.76 تک بڑھ گیا

  • ریئر پچھلے 10 سال کے اوسط 103.2 سے زیادہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2025 کے دوران پاکستان کا رئیل ایکفٹیو ایکسچینج ریٹ (ریئر) میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ 104.76 تک پہنچ گیا جواکتوبر 2025 میں 103.92 (ریوائسڈ) تھا۔

100 سے زیادہ ریئر کا مطلب ہے کہ ملکی برآمدات غیر مسابقتی ہیں جب کہ درآمدات سستی ہیں۔ جب ریئر انڈیکس پر 100 سے نیچے ہوتا ہے تو صورتحال الٹ جاتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2025 میں ریئر ماہانہ بنیاد پر تقریباً 0.8 فیصد بڑھ گیا۔

نومبر 2024 کے مقابلے میں ریئر کی قدر میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا، اس وقت ریئر 103.02 پر تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق پاکستان کا ریئر نومبر 2025 میں 104.76 پر پہنچ گیا جو پچھلے 10 سال کے اوسط 103.2 سے زیادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریئر میں اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملکی کرنسی کی نسبتاً قدر ہم منصب ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہو رہی ہے

دریں اثنا اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 100 کے ریئر انڈیکس کی کرنسی کی توازن کی قدر کے طور پر غلط تشریح نہیں کرنی چاہیے۔

دریں اثنا نارمل ایفکٹیو ایکسچینج ریٹ انڈیکس (نیئر) نومبر 2025 میں 0.49 فیصد بڑھ کر 38.18 کی عارضی قدر پر پہنچ گیا جو اکتوبر 2025 میں 38.00 تھا۔

سالانہ بنیاد پر نیئر انڈیکس نومبر 2024 میں 38.89 کی قدر کے مقابلے میں 1.8 فیصد کم ہوگیا۔