کھیل
انڈر 19 ایشیا کپ: یواے ای کو 70 رنز سے شکست، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 241رنز کے تعاقب میں یواے ای کی ٹیم 171 رنز پر ڈھیر
انڈر 19 ایشیاکپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 70 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔ احمد حسین 65، سمیر منہاس 44 اور حمزہ ظہور 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔
یو اے ای کی جانب سے یوگ شرما نے 3، نسیم خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم پاکستان کے بولنگ اٹیک کے سامنے مشکلات کا شکار رہی اور 171 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
عبدالسبحان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔