کھیل

ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

  • سیریز کے تینوں میچز دمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے
شائع December 3, 2025 اپ ڈیٹ December 3, 2025 12:24am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا ۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ سیریز کے تینوں میچز دمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ دورہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کی تیاری کےلیے اہم ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔