کھیل

ایشیا کپ رائزنگ اسٹار: سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست، پاکستانی شاہین فائنل میں

  • فائنل میں مقابلہ اتوار کو بنگلادیش سے ہوگا
شائع November 22, 2025 اپ ڈیٹ November 22, 2025 01:47pm

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جہاں اس کا مقابلہ کل (اتوار ) بنگلادیش سے ہوگا۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 153 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا اے نے آخری بال تک مقابلہ کیا اور 9 وکٹ پر 148 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ملن نے 40، لاستھ27 اور ویشن نے 29 رنز بنائے ۔

پاکستان کے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 جبکہ عبید شاہ، شاہد عزیز اور احمد دانیال نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں شاہینز کے غازی غوری نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کا اسکور 9 وکٹ پر 153 رنز تک پہنچادیا۔

معاذ صداقت 23، احمد دانیال اور سعد مسعود نے 22،22 رنز کی باری کھیلی۔

پرمودمدھوشن نے 4 اور تراوین میتھیو نے 3 وکٹ حاصل کیے۔

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو سپر اوور میں شکست دی اور فائنل میں جگہ پکی کرلی۔