پاکستان

خیبرپختونخوا: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

  • لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے
شائع اپ ڈیٹ

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے جمعہ کے روز بتایا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ (کے پی) میں دو کارروائیوں میں13 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”20-21 نومبر 2025 کو، بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج صوبہ خیبر پختونخواہ میں دو مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔“

فوج کے عسکری شعبے نے کہا ہے کہ خوارج (دہشت گردوں) کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت کے جنرل علاقے پہاڑ خیل میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر مبنی مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

”آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر بھرپور کارروائی کی اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج کو واصل جہنم کر دیا گیا۔“

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ”فائرنگ کے تبادلے میں، 3 خوارج کو سیکورٹی فورسز نے موثر انداز میں موت کے گھاٹ اتاردیا۔“

مارے گئے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جو سیکورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں سرگرم رہے ہیں۔“

جمعرات کو آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ اس سے قبل کے پی کے ضلع کرم میں دو الگ الگ کارروائیوں میں کم از کم 23 بھارتی حمایت دہشت گرد مارے گئے ہیں۔