راولپنڈی میں جاری سہ ملکی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا دوسرا میچ آج زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ شام چھ بجے شروع ہو گا۔

ایونٹ کے ابتدائی میچ میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز آج اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔

آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے ہاتھوں میں ہوگی۔ پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آئی لینڈرز ٹرائنگولر سیریز میں اچھی کار کردگی کیلیے پراعتماد ہیں۔