کھیل

شاہین آفریدی کا ساتھیوں ، سری لنکن اور زمبابوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

  • مہمان کھلاڑیوں نے مقامی کھانوں کی تعریف کی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی آنے والی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔

جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں منعقدہ اس پروگرام میں قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیموں کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔

عشائیے میں پاکستانی کھانوں کی متنوع اقسام پیش کی گئیں، جنہیں کھلاڑیوں نے بے حد پسند کیا۔ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے مقامی پکوانوں کی تعریف کی اور ذائقوں میزبانی کا لطف اٹھایا۔

یہ پروگرام ٹیموں کے درمیان میل جول اور غیر رسمی گفتگو کا موقع فراہم کرتا رہا، جس سے کھیل کے جذبے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملا۔ مہمان ٹیموں نے شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کی گئی گرمجوش میزبانی کو سراہا۔

تینوں ٹیمیں اب 18 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والی ٹرائی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔