پاکستان
بھارتی فضائیہ کا طیارہ چنئی کے نزدیک حادثے کا شکار
- تربیتی طیارہ کریش ہونے سے جانی نقصان نہیں ہوا ، واقعے کی تحقیقات جاری ہے ، حکام
بھارتی میڈیا کے مطابق جمعہ کو چنئی کے تمبارم کے نزدیک بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوا ، تاہم پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر نکلنےمیں کامیاب ہوگیا۔
حکام کے مطابق پلاٹَس پی سی 7 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران تقریباً دو بجے کریش کر گیا۔یہ بات پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے ایک اہلکار نے بتائی۔
حکام نے تصدیق کی کہ زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک کورٹ آف انکوائری (تحقیقی کمیٹی) قائم کر دی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔