کاروبار اور معیشت

رواں سال خوردنی تیل کی درآمدات 3.5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان

  • جنوری تا اکتوبر پاکستان کی خوردنی تیل کی درآمدات 3.07 ملین ٹن رہی، بدالرشید جان محمد
شائع November 14, 2025 اپ ڈیٹ November 14, 2025 11:40am

پاکستان میں خوردنی تیل کی درآمدات رواں سال مقامی طلب میں اضافے کے باعث 3.4 سے 3.5 ملین میٹرک ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ یہ بات جمعہ کو ویسٹری گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالرشید جان محمد نے کہی، جو ملک کے خوردنی تیل کے شعبے میں ایک اہم پلیئر ہیں۔

جنوری تا اکتوبر پاکستان کی خوردنی تیل کی درآمدات 3.07 ملین ٹن رہی، جو 2024 میں درآمد شدہ 3 ملین ٹن سے زیادہ ہے۔

عبدالرشید جان محمد نے انڈونیشیا کے ریزورٹ جزیرے بالی میں ایک صنعتی کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اضافہ بنیادی طور پر آبادی میں اضافے اور اقتصادی ترقی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے سال 2022 سے 2024 کے دوران سالانہ تقریباً 2.9 سے 3 ملین ٹن تیل درآمد کیا ہے۔

جنوری تا اکتوبر 2.2 ملین ٹن تیل والے بیج بھی درآمد کیے گئے۔