پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (منگل) کھیلا جائےگا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں مقابلہ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ میچ کی تیاری کےلئے سری لنکن ٹیم نے پریکٹس سیشن کیا۔

مہمان ٹیم کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کےلئے آج بھی تربیتی سیشن میں حصہ لے گی۔ قومی کرکٹرز آج آرام کریں گے۔

ٹیموں کے کپتان آج پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے.

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 13جبکہ تیسرا اور آخری میچ15نومبر کو کھیلا جائےگا۔

سیریز کےلئے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کردیا گیا۔