ایرانی ایئر لائن کی اسلام آباد سے تہران کیلئے پہلی پرواز روانہ
- ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں پی اے اے ، اے ایس ایف اور ایس اے پی ایس کے سینئر حکام کی شرکت
ایران کی بین الاقوامی ایئرلائن ماہان ایئر کی پہلی پرواز جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کامیابی کے ساتھ تہران کے لیے روانہ ہوئی۔
پی اے اے کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس سروس کے آغاز کی تقریب ایس اے پی ایس مینجمنٹ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر/ایئرپورٹ مینیجر آئی آئی اے پی، چیف سیکیورٹی آفیسر اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور ایس اے پی ایس کے سینئر حکام و نمائندوں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہاکہ تمام آپریشنل اور معاونتی انتظامات پی اے اے اور ایس اے پی ایس کی متعلقہ ٹیموں نے مؤثر طریقے سے انجام دیے، تاکہ پرواز کا روانہ ہونا طے شدہ معیار اور طریقہ کار کے مطابق بروقت اور ہموار انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق آنے والی پرواز میں 97 مسافر جبکہ تہران جانے والی پرواز میں 264 مسافر سوار تھے۔ ماہان ایئر اسلام آباد اور تہران کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائے گی۔