کاروبار اور معیشت
میرا برانڈ پاکستان، گرینڈ بازار نمائش کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا
- 300 سے زائد اسٹالز لگائے جائینگے ، 100 اسٹالز خصوصی طور پر خواتین انٹرپرینیورز اور کاریگروں کے لیے مختص
پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (پی آئی بی ایف) میرا برانڈ پاکستان – گرینڈ بازار کے عنوان سے ایک شاندار نمائش کا انعقاد کر رہا ہے جو 21 سے 23 نومبر تک لاہور میں منعقد ہوگی۔ یہ نمائش حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والی میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کا تسلسل ہے جسے عوام اور کاروباری حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
گرینڈ بازار میں 300 سے زائد اسٹالز لگیں گے جن میں سے 100 اسٹالز خصوصی طور پر خواتین انٹرپرینیورز اور کاریگروں کے لیے مختص کیے گئے ہیں تاکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں، مہارتوں اور قومی معیشت میں کردار کو اجاگر کیا جاسکے۔
یہ ایونٹ ایس ایم ایز اور کاٹیج انڈسٹریز کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کا کام کرے گا جہاں وہ اپنے مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے، سرمایہ کاروں سے رابطے بڑھا سکیں گے اور اپنے کاروبار کے دائرہ کار کو وسیع کر سکیں گے۔