خیبر پختونخوا میں صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 نومبر مقرر کی گئی ہے، جب کہ انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 23 نومبر کو ہوگی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کا کہنا ہے کہ انتخابات کو آزاد، منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے قانون کے مطابق جامع انتظامات کیے جا رہے ہیں۔