کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا...
شائع October 22, 2025 اپ ڈیٹ October 22, 2025 12:41pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 85 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بھاری کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 538 کی بڑی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 463 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے ہوگئی۔

منگل کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 444,900 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 151 روپے کمی سے 5110 روپے پر پہنچ گئی۔