عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4235 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 5 ہزار 261 روپے پر برقرار رہی۔