ایمازون نے پیر کو کہا کہ اس کی کلاؤڈ سروسز یونٹ اے ڈبلیو ایس میں خرابی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں کئی مقبول ویب سائٹس اور ایپس جیسے اسنیپ چیٹ اور رابن ہوڈ متاثر ہوئی ہیں۔
اے ڈبلیو ایس نے اپنے اسٹیٹس پیج پر اپ ڈیٹ میں کہا کہ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ یو ایس ۔ ایسٹ۔ ون ریجن میں متعدد اے ڈبلیو ایس سروسز میں غلطیوں کی شرح اور تاخیر میں اضافہ ہوا ہے۔
اے آئی کی نئی کمپنی پرپلیکسٹی (Perplexity) اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج کوائن بیس نے اس خرابی کی ذمہ داری اے ڈبلیو ایس پر عائد کی ہے۔
پرپلیکسٹی کے سی ای اے او اروند سری نواس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ پرپلیکسٹی اس وقت بند ہے۔اس کی بنیادی وجہ اے ڈبلیو ایس میں مسئلہ ہے، ہم اسے حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
اے ڈبلیو ایس اور ایمازون نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ڈاؤن ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایمازون ڈاٹ کام، الیکسااور پرائم ویڈیو سب مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔
اسی طرح پے پال کی وینمو ایپ کو بھی مشکلات کا سامنا تھا۔