ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (اے پی زیڈ اے) کے چیئرمین اللہ دینو خواجہ نے ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کے نام ایک باضابطہ خط میں انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
استعفے کے متن میں اللہ دینو خواجہ نے موقف اختیار کیا کہ بطور چیئرمین ای پی زیڈ اے خدمات انجام دینے کا موقع دینے پر شکر گزار ہوں،اگرچہ مختصر عرصے کے لیے پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی اور فروغ میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا تاہم ذاتی او رپیشہ ورانہ وجوہات کی بناء پر عہدے سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی زیڈ اےکی ٹیم کی محنت اور عزم کی قدر کرتا ہوں، پُرامید ہوں کہ ادارہ قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔
اب تک للہ دینو خواجہ کے جانشین یا ان کے استعفیٰ کی نافذ العمل تاریخ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔