پاکستان

ترمیم شدہ تجارتی اعداد و شمار،کرنٹ اکائونٹ پر کوئی بڑا اثر نہیں پڑیگا، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تجارتی اعداد و شمار میں ترامیم کا اعلان کیا ہے، تاہم توقع ہے کہ کرنٹ اکائونٹ کے اعداد و...
شائع October 7, 2025 اپ ڈیٹ October 7, 2025 09:13am

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تجارتی اعداد و شمار میں ترامیم کا اعلان کیا ہے، تاہم توقع ہے کہ کرنٹ اکائونٹ کے اعداد و شمار میں کوئی بڑا فرق نہیں آئے گا۔

پیر کو جاری بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حال ہی میں گردش کرنے والی خبروں کے جواب میں کہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے حالیہ تجارتی اعداد و شمار میں ترامیم کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے تجارتی اعداد و شمار اور کرنٹ اکائونٹ کے نتائج میں بھی اسی نوعیت کی ترامیم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ اس کا تجارتی ڈیٹا بنیادی طور پر بینکوں سے موصول ہونے والے تجارتی ادائیگیوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے، لہٰذا پہلے ہی شائع شدہ کرنٹ اکائونٹ کے اعداد و شمار میں کوئی قابلِ ذکر تبدیلی متوقع نہیں ہے۔ معمول کے مطابق چھوٹی موٹی ترامیم جاری رہ سکتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ وضاحت وسیع عوامی مفاد میں جاری کی جا رہی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025