کاروبار اور معیشت
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ، مجموعی حجم 14.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 26 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی حجم 14.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19.8 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص ذخائر 5.4 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے بیان میں کہا کہ 26 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 14,400.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14.38 ارب ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔