کاروبار اور معیشت

غنی ویلیو کا نیا اسکرین پرنٹنگ گلاس پراجیکٹ نصب

غنی ویلیو گلاس لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے کامیابی کے ساتھ اپنا نیا اسکرین پرنٹنگ گلاس پراجیکٹ نصب کر لیا...
شائع اپ ڈیٹ

غنی ویلیو گلاس لمیٹڈ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کمپنی نے کامیابی کے ساتھ اپنا نیا اسکرین پرنٹنگ گلاس پراجیکٹ نصب کر لیا ہے، جو رواں سال کے اندر مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

یہ پیش رفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے ایک نوٹس میں شیئر کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ اسٹریٹجک توسیع نہ صرف ریونیو میں نمایاں اضافہ کرے گی بلکہ مجموعی منافع بخشی میں بھی بہتری لائے گی۔

غنی ویلیو گلاس لمیٹڈ کو 1967 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

کمپنی آئینے، لیمنیٹڈ گلاس اور ٹیمپرڈ گلاس کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔