پاکستان
سندھ کابینہ میں ردوبدل، سعید غنی سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس، علی راشد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت مل گئی
سندھ حکومت نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے علی راشد کو نیا صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا ہے، جبکہ سعید غنی کو وزارت بلدیات سے ہٹا کر وزارت محنت و سماجی تحفظ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔
شاہد تھہیم نے وزارت محنت چھوڑ دی ہے، جبکہ ناصر حسین شاہ کو وزیر بلدیات مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر آبپاشی جام خان شورو کو منصوبہ بندی و ترقیات کی وزارت کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔
مزید برآں، اسماعیل راہو کو وزیر برائے یونیورسٹی بورڈز بنایا گیا ہے، مخدوم محبوب کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے اور جبار خان کو محکمہ ریلیف میں منتقل کیا گیا ہے۔ شام سندر اڈوانی کو وزیراعلیٰ کا معاونِ خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔
نئی کابینہ کے اراکین آج شام حلف اٹھائیں گے۔