اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 2.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 19 ستمبر 2025 تک 14.38 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ یہ بات جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19.79 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق “ 19 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.2 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، جو 14.379 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔“

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر 14.36 ارب ڈالر کی سطح پر موجود تھے۔