کاروبار اور معیشت

ہفتہ رفتہ: ٹماٹر، چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

رواں ہفتے (11 ستمبر 2025 تک) مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.02 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سیلاب سے سپلائی چین...
شائع September 13, 2025 اپ ڈیٹ September 13, 2025 01:49pm

رواں ہفتے (11 ستمبر 2025 تک) مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 0.02 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سیلاب سے سپلائی چین متاثر ہونے سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار ہے۔

گندم کے آٹے کی قیمت میں 9.80 فیصد کمی، مرغی میں 3.20 فیصد کمی، کیلے میں 3.10 فیصد کمی اور گڑ میں 0.30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

دوسری جانب پیاز کی قیمت میں 12.17 فیصد اضافہ، ٹماٹر میں 10.47 فیصد اضافہ، آلو میں 3.57 فیصد اضافہ، ایل پی جی میں 3.10 فیصد اضافہ، چاول میں 1.63 فیصد اضافہ، انڈوں میں 1.52 فیصد اضافہ، چینی میں 1.46 فیصد اضافہ، مونگ کی دال میں 1.33 فیصد اضافہ، ماش کی دال میں 1.28 فیصد اضافہ، ایندھن کی لکڑی میں 0.24 فیصد اضافہ، لان کے کپڑے میں 0.19 فیصد اضافہ اور شرٹنگ کپڑے میں 0.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،4 اشیاء سستی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دوسری جانب مہنگائی بڑھنے کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 5.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں دیکھا گیا جو 90.07 فیصد بڑھ گئیں، خواتین کے سینڈل کی قیمتیں 55.62 فیصد، سہ ماہی کے گیس چارجز 29.85 فیصد، چینی 29.33 فیصد، آٹا 18.65 فیصد، مونگ کی دال 15.17 فیصد، گڑ 13.08 فیصد، گوشت (بیف) 11.92 فیصد، ایندھن کی لکڑی 11.73 فیصد، سبزیوں کا گھی 2.5 کلو 11.26 فیصد، سبزیوں کا گھی 1 کلو 10.82 فیصد اور لان پرنڈڈ 7.92 فیصد بڑھا۔

پیاز کی قیمتیں 40.28 فیصد، لہسن 26.69 فیصد، سہ ماہی کے لیے بجلی کے چارجز 21.37 فیصد، ماش کی دال 20.89 فیصد، چنا 20.43 فیصد، لپٹن چائے 17.93 فیصد، آلو 15.70 فیصد، مصور کی دال 4.97 فیصد اور چاول کی قیمتیں 3.05 فیصد کم ہوئی ہیں۔

17,732 روپے کمانے والوں کیلئے حساس قیمت اشاریہ معمولی طور پر 0.10 فیصد کم ہو کر 327.39 پوائنٹس رہ گیا، جو پچھلے ہفتے کے 327.73 پوائنٹس سے کم ہے۔ 17,732 سے 22,888 روپے والوں کیلئے ایس پی آئی 0.13 فیصد کم ہو کر 326.25 پوائنٹس ہوگیا جو پچھلے ہفتے کے 326.67 پوائنٹس سے کم ہے۔

22,889 سے 29,517 روپے والے گروپ میں ایس پی آئی 0.11 فیصد کمی کے ساتھ 348.99 پوائنٹس رہا، جو پچھلے ہفتے 349.39 پوائنٹس تھا۔29,518 سے 44,175 روپے والے گروپ میں ایس پی آئی 0.09 فیصد کمی کے ساتھ 336.29 پوائنٹس پر پہنچا، جو پچھلے ہفتے 336.59 پوائنٹس تھا۔44,175 روپے سے زائد والے ماہانہ خرچ والے گروپ میں 0.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایس پی آئی 333.75 پوائنٹس رہا، جو پچھلے 333.56 پوائنٹس سے زیادہ تھا۔

مجموعی طور پر تمام گروپوں کے لیے ایس پی آئی 335.35 پوائنٹس ریکارڈ ہوا، جو پچھلے ہفتے کے 335.41 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.02 فیصد کم ہے۔