کاروبار اور معیشت

صارفین کے تحفظ کے فریم ورک پر عوامی رائے طلب

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مزید تحفظ دینے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں...
شائع September 10, 2025 اپ ڈیٹ September 10, 2025 01:20pm

اسٹیٹ بینک نے صارفین کو مزید تحفظ دینے اور ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کو یقینی بنانے کی اپنی کوششوں کے سلسلے میں کاروباری طورطریقوں سےمتعلق ریگولیٹری فریم ورک کے مسودے پر عوام سے آرا طلب کی ہیں۔

مسودے کا عنوان کاروباری طرزِعمل اور صارفین کےساتھ منصفانہ سلوک کا ضوابطی فریم ورک ہے۔

مسودے میں وہ مجوزہ اصول اور قواعد پر مبنی ہدایات شامل ہیں جن کا مقصد مالی شعبے میں ذمہ دارانہ کاروباری طرزِ عمل، جواب دہی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

یہ فریم ورک اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والے مالی ادارے اپنے تمام تر رابطوں میں صارفین کے ساتھ احترام، انصاف اور شفافیت کا برتاؤ کریں۔

اسٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ عوام سے مشاورت ضوابطی عمل کا اہم حصہ ہے اور اس طرح حتمی فریم ورک کی تشکیل میں صارفین کی آرا کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فریم ورک کا مسودہ عوام کی آرا کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025