اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات، 14 اگست 2025 کو یومِ آزادی کے موقع پر بینک سرکاری تعطیل کے باعث بند رہے گا۔
پاکستانی قوم ہر سال 14 اگست کو یوم آزادی بھرپور ملی جوش و جذبے اور عقیدت سے مناتی ہے، رواں سال وطن عزیز کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کا جشن منایا جارہا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے 14 اگست کی مناسبت سے ملک بھر میں بینکوں کی تعطیل کا اعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعرات کو اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو تمام تجارتی بینکوں میں بھی تعطیل ہوگی۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025