سندھ حکومت نے پیر کے روز دو پہیہ گاڑیوں (موٹر سائیکلوں) کے لیے اجرك ڈیزائن نمبر پلیٹس کی تنصیب کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے نئی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2025 مقرر کر دی ہے۔

اس سے قبل صوبائی حکومت نے دو اور چار پہیہ دونوں اقسام کی گاڑیوں کے لیے یہ ڈیڈ لائن 14 اگست مقرر کی تھی۔ اجرك تھیمڈ نمبر پلیٹس کا یہ اقدام ”سیف سٹی منصوبے“ سے منسلک ہے، جس کا مقصد شہری تحفظ اور گاڑیوں کی موثر نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔