پاکستان
ازبکستان کا پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت میں دلچسپی کا اظہار
ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات کی ۔ ریڈیو پاکستان...
ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیو نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے ملاقات کی ۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے ممکنہ معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔
دونوں رہنمائوں نے صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں اشتراک کے امکانات کا بھی جائزہ لیا ۔
ہارون اختر نے ٹریکٹر سازی اور کان کنی کی صنعتوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے امکانات کو اجاگر کیا ۔
ازبک سفیر نے پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت میں گہری دلچسپی لی اورانہوں نے پاکستان کے ادویہ سازی کے شعبے میں بھی دلچسپی کااظہارکیا۔